بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز، ہدایت کار اور کہانی نویس۔ رامانند ساگر 1922 ء میں پیدا ہوئے۔ انہیں بھارتی ٹی وی کی مشہور اساطیری سیریل رامائن کی تخلیق پر بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔رامانند ساگر نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور فلم ٹیکنیشن کیا تھا اور ممبئی کی فلم نگری میں ترقی کرتے کرتے وہ ایک کہنہ مشق فلمساز بن گئے تھے۔رامانند نے پچیس سے زیادہ فلمیں اور ایک درجن سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے۔ ان کی چند یادگار فلموں میںانسانیت ، کوہ نور ، پیغام ، گھونگھٹ ، زندگی ، آنکھیں ، للکار ، آرزو ، گیت اور بغاوت کے نام آتے ہیں۔انہوں نے ساگر جی کے ساتھ فلمسلمی میں کام کیا جس میں ہیروئین پاکستانی اداکارہ سلمی آغا اور ہیرو راج ببر تھے۔ اس فلم کے نغمے حسن کمال نے ہی لکھے تھے۔
ساگر کو اردو زبان سے بہت لگا تھا۔وہ ایک اچھے ناول نگار اور افسانہ نگار بھی تھے۔ برصغیر کی تقسیم پر بھی رامانند ساگر نے ایک ناول اور انسان مر گیا لکھا۔ اس کے علاوہ ان کے کئی افسانے اردو کے رسائل اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔2005ء کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔