بالی وڈ کی ایک مشہور اداکارہ رانی مکھر جی 21 مارچ1978 کو پیدا ہوئی۔ اپنے کئیریر کا آغاز فلم ” راجہ کی آئے گی بارات” سے کیا۔ اسکے بعد سپرہٹ فلم ” کچھ کچھ ہوتا ہے” میں اپنا آپ منوایا اور بیسٹ پرفارمنس پر ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
اس کے بعد ان کی بے شمار فلمیں آئیں۔ رانی نے فلم ”ساتھیا” میں اپنا امیج دوبارہ بحال کیا۔ جو کمرشلی اور تنقیدی طور پر کامیاب ہوئی۔ 2004 میں ہٹ فلم ”ہم تم ” اور ”یووا” سے بیسٹ ایکٹریس اور بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ حاصل کیا اور اس سال کی پہلی اداکارہ بنیں جس نے دو بڑے ایوارڈ حاصل کیے۔ 2005 میں فلم ”بلیک” میں رانی نے ایک اندھی اور بہری لڑکی کا کردار ادا کر کے اپنے آپ کو بالی وڈ میں بہترین اداکارہ ثابت کیا۔
ابتدائی زندگی: رانی کا تعلق ایک بنگالی فیملی سے ہے۔ ان کے والد رام مکھرجی ایک ریٹائرڈ ڈائریکٹر تھے جو فلم آلایا سٹوڈیو کے بانی تھے۔ جہاں ان کی والدہ کرشنا پلے بیک گلوکارہ تھیں۔ ان کے بھائی راجہ مکھر جی ایک فلم پروڈیوسر ہیں جو اب ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان کی خالہ دیبا شری رائے ایک بنگالی اداکارہ ہیں اور بنگالی فلم ایکٹریس کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں اور رانی کی کزن کاجول بھی بالی وڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔
رانی کلاسیکل ڈانس کی ماہر ہیں انہوں نے دسویں کلاس میں ڈانس سیکھا تھا۔ رانی نے ابتدائی تعلیم مونیک کوپر ہا ئی سکول سے حاصل کی اور باقی تعلیم میٹھی بائی کالج ممبئی سے حاصل کی۔
اداکاری: رانی نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم ” راجہ کی آئے گی بارات” سے کیا لیکن وہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی تو رانی دوبارہ اپنی تعلیم مکمل کرنے ممبئی کالج چلی گئی۔ اس کے بعد 1998 میں دوبارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اس سال فلم ”غلام” ریلیز ہوئی۔ جس میںعامر خان رانی کے مد مقابل تھے۔ یہ فلم باکس آفس میں کامیاب ہوئی اور اس کا گانا ” آتی کیا کھنڈالا” کی وجہ سے رانی لوگوں میں ”کھنڈالا گرل” کے نام سے مشہور ہوئی۔
اس کے بعد”کچھ کچھ ہوتا ہے” ریلیز ہوئی جو بالی وڈکی ایک بہترین فلم تھی۔ اس فلم میں کام کرنے کے بعد رانی نے اپنا پہلا بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ حاصل کیا۔ رانی نے بے شمار فلموں میں کام کیا جن میں چوری چوری چپکے چپکے، مجھ سے دوستی کرو گی، ساتھیا شامل ہیں۔
کامیابی: 2003 میں فلم ”چلتے چلتے” سے کامیابی حاصل کی اور ایک بار پھر بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ حاصل کیا۔ 2004 میں فلم ”یووا” میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ حاصل کیا، یہ فلم بری طرح ناکام ہوئی اسی سال فلم”ہم تم ” میں کام کیا اور بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ حاصل کیا اور اس سال کی آخری فلم”ویر زارا” میں کامیابی حاصل کی۔
2005 میں رانی نے بلیک، بنٹی اور ببلی، پہیلی اور دی رائزنگ میں کام کیا۔ 2006 میں کبھی الوداع نا کہنا اور بابل ریلیز ہوئیں۔ 2007 میں تارارم پم، لاگا چنری میں داغ ریلیز ہوئیں۔ 2008 میں تھوڑا پیار تھوڑا میجک ریلیز ہوئی۔
ورلڈ ٹورز: رانی نے اپنا پہلا ورلڈ ٹور1999 میں عامر خان، ایشوریہ رائے، عائشہ کھنہ اور ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ کیا۔2004 میں بالی وڈ کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے دنیا کا سفر کیا۔ رانی کے ساتھ شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریتی زنٹا، ارجن رام پال اور پریانیکا چوپڑا بھی تھے۔
سپیشل واقعات: 2005 میں ایک گریٹ ڈنر کی مہمان بنیں۔ اس ڈنر میں جنرل پرویز مشرف اور من موہن سنگھ بھی رانی کے ہمراہ تھے۔ 2006میں رانی نے کامن ویلتھ گیمز میں انڈین کلچر کو پیش کیا۔