راولپنڈی اورگوجرانوالہ میں میلاد جلوسوں پرپولیس گردی کانوٹس لیا جائے
Posted on January 31, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اورگوجرانوالہ میں میلادجلوسوں پرپولیس گردی کانوٹس لیاجائے اورتوڑپھوڑ کرنیوالوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے۔ اگرملزوں کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو پاکستان سنی تحریک جمعہ کو ملک گیراحتجاج کرے گی۔سرور دو عالم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے اظہار محبت کیلئے نکالے جانیوالے جلوسوں کے لیے کسی طرح کی پابندی کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام پی آئی اے کالونی میں منعقدہ میلادالنبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کی غنڈہ گردی کیخلاف سُنی تحریک مرکزی میلادکمیٹی ، سیرت کمیٹی اورتنظیمات اہلسنت کے شانہ بشانہ چلے گی اورتحفظ ناموس رسالت اورتحفظ حقوق اہلسنت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔
اس موقع پرسیدشبیرحسین شاہ گیلانی آف چورہ شریف، سُنی تحریک کینٹ کے صدر صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی،رکن علماء بورڈ علامہ فاروق چشتی، قاری سعداللہ شاکر، علامہ ہاشم مجددی، علی عباس مجددی،ملک جاوید، قاری نورحمدمیروی، پیرگفتارحسین شاہ، سیدحمید حسین شاہ ہزاروی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی نے کہا کہ گوجرانولہ میں میلادجلوس پرپتھرائوکرنیوالے شرپسندوں کو فوراََ گرفتارکیاجائے۔
میلادجلوس کے پُرامن عشاقان رسولۖ پرپولیس کی ہوائی فائرنگ ،شیلنگ اور لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔علامہ فاروق چشتی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سنی تحریک کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کاازخودنوٹس لیاجائے۔اس موقع پر ملک خدابخش، ملک ناصر، ملک پرویزاقبال، قاری بلال صابری، ملک شکیل احمد، قاری نوازچشتی، محمدبشیراحمد، فخرالدین نقشبندی، صوبیدارمحمداسلم، ملک مختاراعوان، قاری بشیراحمداعوان، قاری جاویداقبال نعیمی ودیگربھی موجود تھے۔