راولپنڈی: (جیو ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل اور ممبئی حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اڈیالہ جیل میں بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت کے موقع پر مقدمے کی کارروائی میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔ مقدمے میں اب تک پندرہ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ ممبئی حملہ کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔ سماعت کے دوران بھارت سے آنے والے عدالتی ریکارڈ پر بحث ہو گی۔ بھارت سے آنے والے عدالتی ریکارڈ میں حملوں کے مرکزی ملزم اجل قصاب، اس کا بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ، تفتیشی افسر اور دو ڈاکٹروں کے بیانات شامل ہیں۔