راولپنڈی میں شوہر نے بیوی جلا ڈالی، مقدمہ درج نہ ہو سکا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی(جیوڈیسک)راولپنڈی میں شوہر نے بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی، پولیس مقدمہ درج کرنے کو بھی تیار نہیں۔

درشہوار کی شادی چار سال قبل سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے رہائشی عمران سکندر سے ہوئی ۔ درشہوار کے اہلخانہ کا کہنا ہے عمران سکندر کی شراب نوشی اور دیگر بری عادات کی وجہ سے آغاز ہی میں دونوں میں جھگڑا رہنے لگا تھا۔

عمران اپنی بیوی پر شک کرتا اور اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ 29 ستمبر کی رات اس نے درشہوار پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے اس کے جسم کا 90 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا۔ درشہوار کے اہلخانہ کہتے ہیں کہ تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس ملزم سے ملی ہوئی ہے جس نے تاحال واقعے کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی۔ پولیس واقعے کے بارے میں روایتی بیان بازی سے آگے کوئی بات نہیں کر رہی۔