راولپنڈی : پولیس کا 10 روزتک بہیمانہ تشدد ، نوجوان جاں بحق

rawalpindi

rawalpindi

راولپنڈی : (جیو ڈیسک)راولپنڈی میں پولیس کے نجی عقوبت خانے میں دس روز تک تشدد کا نشانہ بننے والا اٹھارہ سالہ وقار جان کی بازی ہار گیا۔ اہلخانہ سراپا احتجاج ۔تھانہ پیر ودائی پولیس کے اہلکاروں نے وقار کو کیا گھر سے اغوا اور دس روز تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ حالت غیر ہوئی تو اسے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈی ایس پی شاہد یوسف نے کہا ہے ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے۔  وقار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیجی گئی لیکن لواحقین نے وزیراعلی پنجاب کی آمد تک لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔