راولپنڈی : ہا ئیکورٹ میں ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت آج ہو گی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ایفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی ۔ درخواستوں کی سماعت جسٹس شیخ نجم الحسن اور جسٹس خواجہ امتیاز احمد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ کریگا۔

گزشتہ سماعت میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نیا یفیڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں 13 اگست تک توسیع کی تھی۔