ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ راک اسٹار رنبیر کپور اپنی نئی فلم میں ٹپوری کے روپ میں نظر آئیں گے۔ رنبیر کپور کو سلو بھائی کی فلم دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینو کشپ نے اپنی آنے والی فلم کے لیے کاسٹ کیا ہے اور اس میں رنبیر کردار کریں گے ممبئی کے ٹپوری لڑکے کا۔
ہمیشہ کی طرح رنبیر بہترین پرفارمنس کے لیے اپنا کردار سمجھنے کے لیے کلاسز لے رہے ہیں۔ فلم کا میوزک للت دیں گی۔ فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کی جائے گی۔