بھارتی کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہناہے کہ انا ہزارے نے کرپشن کی نشاندہی کرکے اچھا کام کیا۔ تاہم بھوک ہڑتال کے ذریعے پارلیمنٹ کو بائے پاس کرنا خطرناک ہے اس سے جمہوریت جمہوریت کمزور ہوگی، راہول کے ریمارکس پر بی جے پی اور حزب اختلاف کی دیگر پارٹیوں نے شور شرابا کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت کرپشن کے خلاف بل پاس کرکے انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ختم کرائے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کرپشن کے خلاف احستاب بل لانے پر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں بحث کے دوران کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انا ہزارے کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے صرف احستاب بل کافی نہیں۔ اس کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی مدد سے مشترکہ اقدامات اور قانون سازی کرنا ہوگی۔