ملک میں تیرہ سو پچیس روپے میں فروخت کی جانے والی کھاد کی بوری حکومت کی عدم توجہی کے باعث کسانوں کو سترہ سو روپے میں فروخت کی گئی۔ یہ بات آل پاکستان ایگری فورم کے چئیرمین ابراہیم مغل نے ذرائع کو بتائی، ان کا کہنا تھا کہ درآمد کی گئی بارہ لاکھ ٹن درامدی یوریا کی دو کروڑ چالیس لاکھ بوری پر سات ارب بیس کروڑ روپے کا گھپلا کیا گیا۔ ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ ربیع کے سیزن میں یوریا کی کمی پر درامد کی گئی یوریاحکومتی عدم توجہی کے باعث کرپٹ افسران نے کھاد کی بوری تین سو پچاس روپے اضافے کے ساتھ سترہ سو روپے میں بیچ کر کسانوں کی جیب سے سات ارب بیس کروڑ روپے ناجائز لیے ہیں۔