رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم پیشی، پی اے سی نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوا دیا

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے رجسڑار سپریم کورٹ کے پیش نہ ہونے کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوا دیا۔ رجسڑار سپریم کورٹ کی پیشی کے معاملے پرپی اے سی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین ندیم افضل چن کی زیر صدارت ہوا۔

کمیٹی کے اراکین کا اس پر اتفاق تھا کہ رجسڑار سپریم کورٹ کا پیش نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے۔رجسڑارسپریم کورٹ کوسمن کرنے یا ریفرنس بھیجنے کے معاملے پر کمیٹی کے ارکان میں اختلاف رائے پایا گیا۔ پیپلزپارٹی کے نورعالم خان اور ایم کیو ایم کے وسیم اختر وارنٹ جاری کرنے کی تجویز میں پیش پیش تھے۔ اپوزیشن ارکان کی رائے تھی کہ رجسڑار سپریم کورٹ کو سمن نہ کیا جائے۔

مسلم لیگ نون کے ایازصادق نے پی اے سی کی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے پر زور دیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ رجسڑار سپریم کورٹ کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج  دیا گیا۔