رحمان ملک سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات

rehman malik

rehman malik

وزیر داخلہ رحمان ملک سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک کی ملاقات میں جوڈیشیل کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری سطح کی چند ماہ پہلے ہونے والے اجلاس کے فالواپ پر غور ہوا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کوہدایت کی کہ وہ بھارت کو جوڈیشیل کمیشن کے مجوزہ دورے سے آگاہ کریں انھوں نے نے بھارتی وزیرداخلہ چدم برم کیلئے نیک تمنائوں کاپیغام بھی  بھجوایا۔