رحمان ملک شاہ رخ کی بجائے اپنے شہریوں کی فکر کرے،بھارت

Rehman Malik, Shah Rukh

Rehman Malik, Shah Rukh

کراچی(جیوڈیسک)کراچی محمد رفیق مانگٹ بھارت نے رحمان ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے قابل ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے سیکریٹری آر کے سنگھ نے پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک کے شاہ ر خ خان کو تحفظ فراہم کرنے کے بیان کے جواب میں کہا ہے۔

کہ بھارت اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کے قابل ہے ۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس بیان پرکہ بھارتی حکومت اداکار شاہ رخ خان کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ “ہم اپنے شہریوں کی سلامتی کی دیکھ بھال کے قابل ہیں رحمان ملک اپنی اور اپنے شہریوں کی سلامتی کے بارے فکر کرے ۔اخبار کے مطابق شاہ رخ حافظ سعید کے اس بیان پر ایک نئے تنازع میں گھر چکے ہیں۔

جس میں انہوں نے شاہ رخ کو پاکستان میں قیام کی دعوت دی۔ 47سالہ شاہ رخ خان نے ایک میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے کہا تھا بھارت میں مسلمان ہونے کی وجہ سے بعض مشکلات کا سامناے ہے۔نائن الیون کے بعد بھارت میں مسلمان ہونا ایک مسئلہ بن چکا ہے۔بھارتی میڈیا نے لکھا ہے کہ رحمان ملک کے بیان نے شاہ رخ خان کے لئے مزید مشکلات پیدا کی ہیں۔