اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمنٰ ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے شریف برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس نیب کو بھجوا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لانگ مارچ کیا تو وہ رائے ونڈ مارچ کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کالا دھن باہر بھجوانے کی تحقیقات ہو گی قوم کے لوٹے ہوئے 32 ملین ڈالر وآپس لائیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لانگ مارچ کرتے کرتے سعودی عرب چلے جاتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ایک دو روز میں شریف برادران کی کرپشن کے مزید ثبوت سامنے لائیں گے۔