لیاری : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ان کا کہنا تھا لیاری کے عوام کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ مشتا ق شاہ کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔رحمان ملک نے ایک بچے کو اٹھا کر پیار کیا ۔ فٹبال کھیلنے والے مقامی نوجوانوں نے رحمان ملک کے ساتھ تصویریں بنوائیں ۔
اس سے پہلے رحمان ملک نے امن او امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی میڈیا سے گفتگو میں رحما ن ملک کا کہنا تھاکہ لیاری میں پولیس کو شکست نہیں ہوئی ۔ لیاری میں پولیس کو شکست نہیں ہوئی،کالعدم امن کمیٹی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ رحمان ملک نے شہریوں کوامن قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔