بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال کی دعوت پر ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے بنگلہ دیش جائیں گے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق رحمان ملک مختصر دورے میں ایشیا کپ کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ بنگلہ دیش کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے اہم افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ رحمان ملک نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کے دوران مہمان ٹیم کی سیکورٹی کی ذ مہ داری اٹھائی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ بنگلہ دیشی حکومت سے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی درخواست بھی کریں گے۔