پاکستان : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیکیورٹیِ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل پر وزیر داخلہ سے بات چیت کی۔ رحمان ملک نے مولانا فضل الرحمان کو کوہستان میں بس فائرنگ کے واقعہ کے بعد گلگت بلتستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔