سپریم کورٹ(جیوڈیسک)رحمان ملک کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ محمود اخترنقوی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قراردے چکی ہے کہ رحمان ملک صادق اورامین نہیں رہے۔
آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ایسا شخص رکن پارلیمنٹ ہونے کا اہل نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رحمان ملک کو نااہل قراردے کر تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں اور انہیں کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تاحیات نااہل قراردیا جائے۔