اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلا ف در خواست دائر کر نے والے محمود اختر نقوی کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور جعل سازی میں مفرور ہے۔دہری شہر یت کے خلا ف کیس کی سماعت کے دوران سندھ پولیس کیانسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ محمود اختر نقوی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں ان کی گرفتاری مطلوب ہے۔
اختر نقوی نیعدالت سے کہا کہ انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ان کی اس سلسلے میں مدد نہیں کر سکتی۔ کمرہ عدالت سے نکل کر محمو د اختر نقوی باتھ روم میں چھپ گیا جبکہ پولیس گر فتاری کے لئے کو ششیں کر رہی ہے۔