رزق حلال عبادت بھی ہے اور گناہوں سے بچنے کا ذریعہ بھی ہے۔ صوفی مسعود احمد صدیقی
Posted on October 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد : میر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر صحافیو ں کیساتھ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر رزق حلال کھانا شروع کردیں تو 70سے 80فیصد اسلام پر عمل کرنیوالے بن جائیں گے ۔رزق حلال عبادت بھی ہے اور گناہوں سے بچنے کا ذریعہ بھی ہے۔قدرتی آفات وبلیات سے بچاجاسکتاہے اور ہم تمام انسانیت کو1997سے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جھوٹ بہتان،رزق حرام اور انبیاء کرام ،صحابہ کرام ،امہات المومنین ،خلفائے راشدین اور اولیاء اللہ کی گستاخی کے مکمل پرہیز کرکے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام کے ہدیے پیش کئے جائیں۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے۔
ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں قتل وغارت گری،کھلی دہشت گردی کے ایسے بے شمار واقعات ہورہے ہیں،ان حالات میںفوج کوفوری ایکشن میں آناچاہیے تاکہ دہشت گردوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔آپ نے مزید کہاکہ پاکستان میں عدلیہ اورفوج ہی وہ واحد ادارے ہیں جوکہ پاکستان کوکرپشن سے نجات دلانے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔اسلئے عوام کوالیکشن نہیں بلکہ کسی بھی سیاسی جماعت ،گروہ یا پارٹی میں موجود کرپٹ افراد کا احتساب چاہیے۔ان حالات میں پاکستان کو کرپٹ اوردہشت گرد مافیہ سے نجات دینے کیلئے فوج آگے آئے۔