نوشہرہ (جیوڈیسک) رسالپور میں پاک فوج کے انجیئرنگ سنٹر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے وقت بھرتی کے لیے آنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار پر دو افراد آئے اور انہوں نے گیٹ نمبر 3 پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی ۔دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی تاہم دونوں دہشت گرد مردان کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو سی ایم ایچ رسالپور منتقل کردیا گیا ہے۔