آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رسل کرو اور کیتھرائن زیٹا جونز کی نئی فلم “بروکن سٹی” آج ریلیز ہو رہی ہے۔
ڈراما فلم “بروکن سٹی” نیویارک کے ایک پولیس افسر کی کہانی ہے۔شہر کا میئر اپنی بیوی کی جاسوسی کے لیے اس افسر کی خدمات حاصل کرتا ہے۔کیس کی تفتیش کے دوران پولیس افسر پر جرائم کی دنیا کے حوالے سے حیران کن انکشافات ہوتے ہیں۔سنسنی سے بھرپور اس فلم کی ہدایات جیفری ہیوز نے دی ہیں۔