رشوت لینے کے جرم میں محکمہ انٹی کرپشن نے خالد محمود پٹواری کو گرفتار کر لیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رشوت لینے کے جرم میں محکمہ انٹی کرپشن نے خالد محمود پٹواری کو گرفتار کر لیا خالد محمود نے عابد نامی شخص سے کاغذات کی درستگی کیلئے 80ہزار روپے رشوت لی تفصیلات کیمطابق محکمہ انٹی کرپشن نے گزشتہ روز حلقہ پتھورانی کے پٹواری خالد محمود کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

خالد محمودپٹواری نے زمین کے کاغذات کی درستگی کیلئے عابد نامی شخص سے 80ہزار روپے رشوت لی تھی جس نے متعلقہ پٹواری کیخلاف محکمہ انٹی کرپشن میں درخواست دی تھی جس پر محکمہ انٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز بھمبر میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن راجہ محمد اکمل نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پٹواری خالد محمود کو گرفتار کر کے میرپور لے گئے ۔