بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار ۔ کلکتہ میں ستمبر 1922ء کو پیدا ہوئے۔رشی دا کے نام سے مشہور رشی کیش نے ممبئی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نامور ہدایت کار بمل رائے کے ساتھ کیا ۔ انہوں نے چھیالیس سے زیادہ فلموں کی ہدایت کاری کی ۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں آنند، ابھیمان، اصلی نقلی، گڈی، خوبصورت، چپکے چپکے اور گول مال بہت مقبول ہوئیں۔
رشی دا نے ہندی سنیما کو ایک نئی جہت دی ہے۔ سماجی مسائل کو انہوں نے بہت خوبصورتی کے ساتھ پردے پر پیش کیا۔اس کے لئے ان کی فلم ستیہ کام کی مثال دی جا سکتی ہے۔رِشی دا ایک سلجھے ہوئے انسان تھے ۔ان میں طنز و مزاح کمال کا تھا۔ انہوں نے جو کامیڈی فلمیں بنائی ہیں اس سے ان کے ذوق کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔فلموں بہترین کارنامے کے سبب رِشی دا کو انیس سو نناوے میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں سن دو ہزار میں پدم وبھوشن اور انیس سو ساٹھ میں فلم انورادھا پر صدرِ جمہوریہ میڈل بھی دیا گیا۔ ممبئی میں اگست 2006 ء ان کا انتقال ہوا۔