کراچی رمضان المبارک میں بینکوں سے رقم کا بڑی مقدار میں انخلا ہونے کے باعث بینکوں میں رقم کی قلت دور
lack of funds
کرنے کے لیئے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 419 ارب روپے فراہم کردیئے۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق، حکومت کی جانب سے ٹریژری بلز کی مد میں بینکوں سے زائد رقم نکالے جانے، جبکہ رمضان المبارک اور عید کے پیش نظر عوام کی جانب سے بینکوں سے بڑی مقدارمیں رقم کے انخلا کے باعث بینکاری نظام میں رقم کی شدید قلت دیکھی جارہی تھی جس کے باعث اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 419 ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو فراہم کردہ یہ رقم ابھی تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔