رمضان میں چینی کی خریداری کا عممل تیز

sugar

sugar

اسلام آباد(جیوڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی طلب اور رسد مستحکم رکھنے کیلئے چینی کی خریداری کا عمل تیز کردیا ہے اور اس سلسلے میں اکتیس جولائی تک دو لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیز کردیئے ہیں ، دولاکھ ٹن چینی کی خریداری کیلئے دس ارب روپے شوگر ملوں کو ادا کئے جائیں گے۔

امسال ٹی سی پی نے مجموعی طور پر چار لاکھ 78ہزار ٹن چینی کی خریداری کیلئے 22ارب روپے خرچ کئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ٹی سی پی43شرگر ملوں سے دو لاکھ ٹن کے ہدف میں سے 87ہزار ٹن چینی خریدچکی ہے اور بقیہ ایک لاکھ 13ہزار ٹن چینی پچاس ہزار پانچ سو دس روپے فی ٹن کے تناسب سے اکتیس جولائی تک خرید لی جائے گی تاکہ رمضان کے دوران چینی کی قلت نہ ہو ، اس سے قبل خریدی گئی چار لاکھ 78ہزار ٹن چینی 46ہزار 250روپے فی ٹن کے تناسب سے خریدی گئی تھی۔