رمضان کیلئے وافرمقدار میں چینی موجود ہے،ٹی سی پی

sugar

sugar

کراچی : (جیو ڈیسک) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین طاہر رضا نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی کی قلت نہیں ہوگی،ٹریڈنگ کارپوریشن کے پاس پانچ لاکھ 58 ہزار ٹن ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔

کراچی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین ٹی سی پی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز نے 75 ہزار ٹن چینی کی ڈیمانڈ کی ہے ، جنھیں مرحلہ وار چینی فراہم کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یوریا کے حوالے سے ٹی سی پی کو جو ٹارگٹ دیا گیا تھا اسے پورا کیا گیا ہے۔

طاہر رضا نقوی نے بتایا کہ 2008 میں گندم کی خریداری پر صوبوں نے ساڑھے تین ارب روپے کے واجبات ٹی سی پی کو دینے ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹور نے بھی بارہ ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کیے ہیں۔