رنبیر اور کرینہ چھوٹی سکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے

bolywood news

bolywood news

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی اداکار رنبیر کپور اور کرینہ کپور اب انڈین آیڈل کے گرینڈ فائنل میں ایک ہی فریم میں نظر آئیں گے۔

منتظمین نے شو کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا تاہم دونوں شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں اداکار چھوٹی سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ شو میں شرکت کے ساتھ 21 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ہیروئین کی پروموشن بھی کریں گی۔ رنبیر نے انڈین آئیڈل کے گرینڈ فائنل میں بلائے جانے کو اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس شو میں آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم برفی کی پروموشن کریں گے۔