رواں سال تمام امریکی فوجی عراق سے واپس آجائیں گے، اوباما

obama

obama

امریکا کے صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق رواں سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی عراق سے واپس آجائیں گے عراق میں امریکا کے چوالیس ہزار فوجی اب بھی موجود ہیں۔
وائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی عراق کی حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔ اور افغانستان میں بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ وہاں بھی امریکی فوجیوں کی تعداد نصف کردی جائے گی۔ وعدے کے مطابق امریکی فوجی رواں سال کے آخر تک گھر واپس آکر چھٹیاں منائیں گے۔ اور عراق میں نو سال جاری رہنے والی جنگ بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔