رواں سال کے ایس سی میں غیر معمولی تیزی کا رجحان

KSC

KSC

رواں سال کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں چالیس فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار آٹھ سو تیرہ پر بند ہوا۔

یوں رواں سال کے دوران انڈیکس میں چار ہزار چار سو پینسٹھ پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔ اس دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے پندرہ ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہونے کا ریکارڈ بھی بنایا۔