پاکستان : ( جیو ڈیسک ) رواں مالی سال میں گزشتہ چارماہ کے دوران توانائی کے بحران کے باعث ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں کروڑ ڈالرتک کی کمی ہو گئی ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں توانائی کا بحران بدترین صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور سرد موسم کے خاتمے کے باوجود صنعتوں کو ہفتے میں صرف دو دن ہی گیس فراہم کی جارہی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر زبیر طفیل نے اس سلسلے میں کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے پاکستان کو ترقی کی رفتار میں پیچھے کی جانب دھکیل دیا ہے جب صنعتوں کو بجلی اورگیس ہی نہیں ملے گی جو بنیادی خام مال ہیں تو پھر ملکی برآمدات کو بڑھانے کا خواب کیسے دیکھ سکیں گے جبکہ یہ شعبہ اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔