پاکستان : (جیو ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریبا 50 فیصد کی کمی رہی تاہم باہر بھجوائے جانے والے منافع میں چالیس فیصد اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپرئل کے اختتام تک غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم چھ سو چھیاسٹھ ملین ڈالر رہا، جبکہ اس دوران پہلے کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی مد میں نو سو سولہ ملین ڈالر باہر بھجوائے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ہزار دو سو ترانوے ملین ڈالر اور باہر بھجوایا جانے والا منافع چھ سو تریپن ملین ڈالر تھا۔