پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی پیداوار چوبیس فیصد کم رہی۔
پاکستان آٹو میٹیو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی پیداوار کمی کے بعد اکیاون ہزار آٹھ سو انچاس یونٹس رہی۔ اس عرصے میں فروخت انتیس فیصد کمی سے پچاس ہزار پانچ سو ستاسی یونٹس رہی۔
رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران دو سو نوے بسیں تیار کی گئی جبکہ اسی عرصے میں آٹھ سو پچاس ٹرک تیار ہوئے۔