رواں مالی سال کے دوران تیل کی فروخت میں کمی

Oil

Oil

شرح منافع کے علاوہ افغانستان کو کی جانے والی برآمد میں کمی کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران تیل کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔

اکتوبر کے دوران تیل کی خریداری میں تیرہ فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔ فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں کمی اس کی اہم وجہ ہے۔یوں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت چار فیصد کم ہوکر چونسٹھ لاکھ ٹن رہی۔ ماہرین کے نزدیک مارجن میں کمی کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی انفرادی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔