لاہور(جیوڈیسک)رواں مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک آٹھ فیصد کمی سے اکتالیس لاکھ اڑتیس ہزار جوتے کے جوڑے برآمد کئے گئے۔
پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ تعداد پینتالیس لاکھ کی سطح پر تھی تاہم ابتدائی پانچ ماہ میں برآمد ہونے والے جوتوں کی مالیت دس فیصد اضافے سے تین ارب اکہتر کروڑ روپے کی سطح پر رہی۔