رواں مالی سال گندم کی برآمدات میں دو تہائی کمی

Wheat

Wheat

لاہور(جیوڈیسک) مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بلند ہونے اور پنجاب حکومت کی جانب سے حوصلہ شکنی کے باعث رواں مالی سال میں گندم کی برآمدات دو تہائی گر گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک محض ساڑھے تین کروڑڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں نو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی گندم برآمد کی گئی تھی۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کے مطابق اگر بھارت کی طرح ری بیٹ دیا جائے تو گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔