روسی بوائے نے خواتین کے کپڑے پہن کر ما ڈلنگ شروع کر دی

Masco boy modeling

Masco boy modeling

ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو فیشن میگزین میں خوبصو رت لڑکیوں کے فو ٹو شوٹس تو نظر آتے ہی ہیں لیکن جس ماڈل سے ہم آ پ کو ملا رہے ہیں اس کاانداز کچھ وکھری انداز کا ہے ۔ Stanyslas Fedyanin نامی یہ خو بصورت اور نا زک ما ڈل کو ئی لڑ کی نہیں بلکہ ایک مکمل لڑ کا ہے جس کا حسن کسی خوبصورت حسینہ سے کم نہیں ۔

روس کا یہ سو لہ سالہ ماڈل بو ائے خواتین کے کپڑے پہن کر ماڈلنگ کر تاہے اور ڈیزائنر اس کی خو بصورتی او ر قدر تی نزا کت سے اتنے متا ثر ہیں اس نے کئی خو اتین ماڈلز کو بھی پیچھے چھو ڑ دیاہے۔ قدرتی خو بصو رتی کا یہ ماڈل بوائے خواتین کے کپڑ ے پہننے اور میک اپ کر نے کے بعد ایک مکمل حسینہ کے روپ میں نظر آتاہے جسے دیکھ کر یہ شنا خت کر نا مشکل ہو جا تا ہے کہ یہ لڑ کی ہے یا لڑ کا ۔