روسی وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن نے اپنے اثاثے ظاہر کر دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ پیوٹن کی چار سال کی آمدنی اٹھارہ ملین روبل سے بھی کم ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیوٹن کی کل اثاثوں کی مالیت پانچ لاکھ تریسٹھ ہزار امریکی ڈالرز ہے جس میں ماسکو میں ایک چھوٹا فلیٹ، گیراج اور پندرہ سو اسکوائر میٹر کی زمین بھی شامل ہے جبکہ ان کی چار سال کی آمدنی اٹھارہ ملین روبلز سے بھی کم ہے۔ وزیر اعظم پیوٹن آئندہ انتخابات میں صدارت کے امیدوار ہیں۔