روس (جیوڈیسک) شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ مندوب لخدار براہیمی نے سلامتی کونسل سے شام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
جرمنی کے شہر میونخ میں شامی اپوزیشن کے قومی اتحاد نے امریکا، روس اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام کی ایک خصوصی ملاقات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ مندوب برائے شام لخدار براہیمی نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کے پر امن حل کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے ایک واضح ایجنڈا طے کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب امریکا، روس اور اقوام متحدہ کے حکام نے شامی اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ملاقات کی تردید کی ہے۔