ماسکو(جیوڈیسک)روس نے امریکہ کے ساتھ منشیات کی روک تھام اور اس سلسلے میں قانون کے نفاذ پر عملدرآمد میں تعاون کا معاہدہ ختم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق روس کے وزیراعظم دمتری میدیدوف نے اپنے جاری حکمنامے میں کہا ہے کہ 2002 میں امریکہ کے ساتھ منشیات کی روک تھام اور اس سلسلے میں قانون کے نفاذ بارے تعاون کے حوالے سے طے کیا گیا۔
معاہدہ موجودہ حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا اور اپنی ساکھ کھو چکا ہے جس کی وجہ سے اب یہ معاہدہ مزید برقرار نہیں رکھا جائیگا۔