روس (جیوڈیسک) روس میں سٹالن گراڈ کی جنگ کے ستر سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران ہونے والی سٹالن گراڈ کی لڑائی کو ختم ہوئے ستر سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر روس میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن مختلف تقریبات میں شریک ہوئے۔
انہوں نے سٹالن گراڈ کے سترہ ہزار محافظوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور مرنے والوں کی قبروں پر پھول رکھے۔ اس موقع پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ یہ لڑائی دو سو دن جاری رہی۔