روس : شدید برف باری، ٹریفک کا نظام درہم برہم

Snow In Russia

Snow In Russia

روس (جیوڈیسک) روس میں شدید برف باری سے ملک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔تین دن سے جاری برف باری کے باعث دارالحکومت ماسکو سے پیٹسبرگ کے درمیان ہائی وے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر وے پر کئی مقامات پر حادثات ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ریسکیو کارروائی شروع نہیں ہو سکی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق سڑکوں پر پھنسے افراد کو امداد پہنچائی جا رہی ہے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر افراد تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ حکومت نے چند شہروں میں سڑکوں پر حد رفتار دس کلومیٹر مقرر کر دی ہے۔ ملک بھر میں بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔