روس میں ولادیمیر پوٹن کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

putin

putin

روس : (جیو ڈیسک) کریملن کے قریب عوام اور اپوزیشن کی جانب سے مظاہرے کے دوران بیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔روس میں صدر ولادی میر پوٹن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد مظاہرے تا حال جاری ہیں،کریملن میں سینکڑوں مظاہرین پوٹن کے منتخب ہونے کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے ،مظاہرین کریملن میں داخل ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا چاہتے تھے کہ پولیس نے مظاہرین کو کریملن جانے سے روکنے کی کوشش کی ،جس سے مظاہرین غم و غصہ میں آ کر پولیس سے الجھ گئے،اس دوران پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور مظاہرین کی کثیر تعداد کو گھسیٹ کر بس میں سوار کر دیا اور گرفتار کر کے کسی نا معلوم مقام کی جانب چلے گئے۔

 

 

دوسری جانب روس کی اپوزیشن نے کہا ہے کہ روس کے صدر پوٹن پر دبائو بڑھانے کے لئے مئی میں مظاہروں میں شدت پیدا کی جائے گی تاکہ پوٹن اقتدار چھوڑ نے پر مجبور ہو جائیں۔