روس نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مشرقی یورپ میں اپنے میزائل دفاعی نظام سے متعلق ماسکو کی تشویش دور نہ کی تو ناٹو کی سپلائی لائن بند کردی جائے گی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے لیے روسی سفیر دمتری روگوزن نے کہا کہ یورپ کے لیے امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب سے روس کے تحفظات میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر نیٹو نے اس حوالے سے کوئی مناسب جواب نہ دیا تو روس اپنی سرزمین سے افغانستان میں تعاون کیحوالیسینظرثانی کرے گا۔ روس کی جانب سے دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ناٹو کو پاکستان سے سپلائی لائن معطل ہے۔