روس نے شام پر پابندیوں کی مخالفت کردی

Alexander

Alexander

روس نے شام کو اپنا روایتی حلیف برقرار دیتے ہوئے اس پر پابندیوں کی مخالفت کردی ۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیگزینڈر لوکاسوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ روس شام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بات چیت کے دوبارہ آغاز کا خواہاں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیوں کی قراردادوں، پابندیوں اور دباو  کی نہیں بلکہ شام کے اندر مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔