لیبیا میں قذافی کے آبائی گاں سرت پر کنٹرول کیلئے باغیوں تیاری جاری ہے، جبکہ روس نے باغیوں کی قومی عبوری کونسل کا لیبیا کے نمائندہ حکومت تسلیم کرلیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق باغیوں نے سرت پر کنٹرول کیلئے لڑائی کی بھرپور تیاری شروع کردی ہے۔ ادھر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے ٹی وی پر اپنے پیغام میں کہاکہ سرت کے دفاع کیلئے بیس ہزار مجاہدین موجود ہیں۔ اور باغیوں کو اندازا ہوجائیگا کہ شہر میں داخل ہونا کتنا خرناک ہے۔ ادھر لیبیا میں باغیوں کی حکومت تسلیم کرانے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عالمی رہنماں کا اہم اجلاس پیرس میں ہورہا ہے۔ روس سمیت ایک درجن سے زائد ممالک نے لیبیا میں باغیوں کی عبوری قومی کونسل کا نمائندہ حکومت تسلیم کرلیا ہے۔