کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہوا، فیشن کے رنگ ہی بدل گئے۔روشنیوں کے شہر میں ہوا رنگا رنگ فیشن شوجسے چار چاند لگائے ریمپ پر کرتی ماڈلز نے ۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فیشن بھی بدلا۔
کراچی میں گہرے رنگوں کے ملبوسات میں لپٹی ماڈلز نے کی ریمپ پر واک جس نے اسٹیج پر بکھیر دی رنگوں کی قوس و قزح شائقین بھی سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ نجی فیشن برانڈ کی تعارفی تقریب میں مشرقی رنگ نمایاں تھا،شو میں خوبصورتی سے سجے لائونج، سرخ قالین اور تازہ پھولوں کی سجاوٹ ہر شے تھی منفرد۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے شوز کے انعقاد سے فیشن انڈسٹری کو فروغ اور ماڈلز کو ملے گا آگے بڑھنے کا موقع ،کراچی کے مخدوش حالات میں شہریوں نے قرار دیا اس فیشن شو کو ہوا کا تازہ جھونکا۔