لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس این جی ٹیبین ایفلک اور ریشل میک ایڈمز کی رومانٹک ڈرامہ آرٹ فلم”ٹو ڈی ونڈ ر”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر و ہدایت کار ٹیرنس مالک کی اس فلم میں بین ایفلک اور ریشل کے ساتھ اولگا کری لینکو اور جیوئیر بارڈم اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی شخص کے گرد گھومتی ہے جو یورپین عورت سے شادی ٹوٹنے کے بعداپنے آبائی شہرمیں بچپن کی دوست کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔نکولس گونڈا اور سارہ گرین کی پروڈیوس کردہ یہ رومانوی فلم اگلے سال13اپریل کومنگولیا پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ2 ستمبر کو 69 ویں وینس فلم فیسٹیول کے موقع پر ٹو دی ونڈر کا ورلڈ پریمیئر منعقد کیا جاچکا ہے۔