رومانیہ (جیوڈیسک)رومانیہ میں معطل صدر تریان باسیسکو کے مواخذے کے لیے کروایا گیا ریفرنڈم مطلوبہ ووٹ نہ ملنے پر ناکام ہوگیا۔ ووٹنگ کا ٹرن آٹ چھیالیس فیصد رہا جبکہ ریفرنڈم کی کامیابی کے لیے پچاس فیصد ووٹ لازمی قرار دیئے گئے تھے، ریفرنڈم کی ناکامی سے باسیسکو مواخذے سے بچ گئے۔
الیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ مواخذے کے لیے ریفرنڈم کا ٹرن آوٹ کم از کم پچاس فیصد ہونا چاہیے، واضح رہے صدر تریان بسیسکو کو پارلیمنٹ نے اس ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے گذشتہ ایک ماہ سے معطل کر رکھا تھا۔ سیسکو نے اپنے حامیوں سے ریفرنڈم کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔ صدر بسیسکو کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنے حق رائے دہی سے پونٹا حکومت کی سیاسی بغاوت ناکام بنا دی۔