روم: (جیو ڈیسک) روم ماسٹرز ٹینس کا فیصلہ کن معرکہ عالمی نمبرون اور دفاعی چیمپئن نوواک یوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان ہوگا۔ سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک یوکووچ نے سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کلے کورٹ پر کامیابی کا سلسلہ ختم کر دیا۔
فیڈرر نے گذشتہ ہفتے میڈرڈ ماسٹرز ٹورنامنٹ جیتا تھا لیکن یوکووچ نے چھ دو اور سات چھ کی فتح سے فیڈرر کی مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیرر کو سات چھ اور چھ صفر سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔